دیوالی 2013ء: نک کلیگ کا پیغام تہنیت
نائب وزیراعظم نک کلیگ کا دیوالی 2013ء پروڈیو پیغام تہنیت.

وڈیو پیغام کا متن نیچے دیا جارہا ہے:
برطانیہ بھرمیں ایک بار پھریہ وہ وقت ہے جب موسم سرما کی تاریک راتیں دیوالی کی جھلملاتی روشنیوں سے جگمگا اٹھتی ہیں.
میں اس موقع پراس تہوار میں حصہ لینے والوں کو خواہ وہ برطانیہ یا دنیا میں کہیں بھی ہوں ، پرمسرت دیوالی اورایک بامراد نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں.
ہندو کیلنڈرکی سب سے اہم تاریخوں میں سے ایک، دیوالی وہ تہوار ہے جو خیر کی شرپراور نور کی تاریکی پر فتح کی علامت ہے۔اور یہ ہماری کئی کمیونٹیز میں خوشیوں بھرے تہوار کا مرکز بن گئی ہے،جب تمام عقائدکےحامل اوربلاعقیدہ لوگ اس موقع پرجمع ہوکے ناچ، موسیقی اورآتشبازی سے لطف اندوزہوتے ہیں.

آپ خواہ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ گھر پر ہوں یا لیسٹر میں بلگریو روڈ پر، لندن کے ٹریفالگر اسکوائر میں یا برطانیہ میں کہیں بھی دیوالی کی تقریب منارہے ہوں، اور کسی بھی عقیدے سے تعلق رکھتے ہوں، آپ کا وقت خوشگوار گزرے.