سکریٹری خارجہ کی ایرانی وزیرخارجہ سےٹیلیفون پربات چیت
ولیم ہیگ نے عبوری جوہری معاہدے پر عملدرآمد کا خیر مقدم کیا ہے اور شام میں ایک مذاکراتی سیاسی منتقلی کی ضرورت پر زور دیا ہے.

سکریٹری خارجہ نے آج اپنے ایرانی ہم منصب سے بات کی ہے۔ اس کے بعد وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بتایا:
سکریٹری خارجہ نے آج سہ پہر اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے بات کی۔انہوں نے کئی امور پر گفتگو کی جن میں شام کا تنازع، ایران کا جوہری پروگرام اورہم دونوں ملکوں کے درمیاں باہمی تعلقات شامل ہیں.
Tسکریٹری خارجہ نے آج سہ پہر اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے بات کی۔انہوں نے کئی امور پر گفتگو کی جن میں شام کا تنازع، ایران کا جوہری پروگرام اورہم دونوں ملکوں کے درمیاں باہمی تعلقات شامل ہیں.
وزرا نے شام کے تنازع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔سکریٹری خارجہ نے شام میں تنازع کے خاتمے کے لئے کو بنیاد بنائے جانے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ برطانیہ اس بنیاد پرمستقبل میں ایران کے ساتھ کام کرنے کے لئےبدستور آمادہ ہے.
دونوں وزرا نے دونوں طرف کےغیررہائشی ناظم الامورکے دوروں کو خیرمقدم کیا اوراتفاق کیا کہ دوطرفہ تعلقات برابری اور قدم بہ قدم کی بنیاد پر آگے بڑھنے چاہئیں.
مزید معلومات
سکریٹری خارجہ ٹوئٹرپر
ایران میں برطانوی ناظم الامور ٹوئٹر پر
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر
وزارت خارجہ اور
وزارت خارجہ اردوٹوئٹر
وزارت خارجہ