سکریٹری خارجہ کی ایرانی وزیرخارجہ سے گفتگو
سکریٹری خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ قدم بہ قدم اوردو طرفہ باہمی بہترتعلقات کے لئے برطانیہ کا در کھلا ہے۔

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے ایرانی وزیرخارجہ علی اکبر صالحی سے رابطہ کرکے ایرانی صدارتی انتخابات کے بعد برطانیہ-ایران تعلقات اورعالمی امورپر بات چیت کی۔
سکریٹری خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام کے باب میں عالمی برادری کے خدشات کو دور کرنے کے لئے فوری پیش رفت کی ضرورت کو دہرایا۔انہوں نے واضح کیا کہ برطانیہ ایران کے ساتھ باہمی تعلقات میں قدم بہ قدم اوردوطرفہ بنیادوں پربہتری کے لئے درواکئے ہوئے ہے۔
سکریٹری خارجہ نے کہاکہ وہ ستمبرمیں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات کے لئے آمادہ ہیں۔ سکریٹری خارجہ نے عباس یزدی کے باب میں برطانیہ کے خدشات کا مسئلہ بھی اٹھایا، جو برطانوی –ایران� دہری شہریت کے حامل ہیں اورجون میں دبئی میں غائب ہوگئے تھے۔
مزید معلومات
سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر
وزارت خارجہ ٹوئٹر پر
وزارت خارجہ اور
ٹوئٹراردو میں اردو میں