سکریٹری خارجہ کا نئی فلسطینی عبوری حکومت کے قیام کاخیرمقدم
ولیم ہیگ نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ کا تعاون نئی حکومت کے عالمی اصولوں سے کمٹ منٹ پر منحصر ہوگا.

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے کہا:
ہم مقبوضہ فلسطینی علاقے کی نئی ٹیکنو کریٹ حکومت کے قیام کے کل کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ غزہ اور مغربی کنارے کی ایک حکومت کے تحت ، جو امن کے لئے پر عزم ہو، دوبارہ یکجائی اسرائیل- فلسطین تنازع کے حل کی لازمی شرط ہے۔ ہم نے واضح کردیا ہے کہ نئی حکومت سے ہمارے تعاون کے جاری رہنے کا دارومداراس کے عدم تشدد اور تمام گزشتہ معاہدوں اور ذمے داریوں سے وابستگی پر،جس میں اسرائیل کے بقا کا جائز حق شامل ہے، منحصر ہے۔ اب ہم نئی حکومت کی جانب سے ان کمٹ منٹس کے قولا و عملا اظہار کے منتظر ہیں.
مزید معلومات
سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر
وزارت خارجہ اور
وزارت خارجہ اردوٹوئٹر
وزارت خارجہ